
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ 3 دہائیوں تک پنجاب پر مسلط رہی لیکن صوبے کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اسلامیہ پارک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سابق حکمرانوں نے عوام کی ضروریات کو نظر انداز کرکے ذاتی تشہیر کے منصوبے لگائے ہیں۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ سابق دور میں لگائے گئے تشہیری منصوبے قومی معیشت کے لیے سفید ہاتھی ثابت ہورہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کی گئی لوٹ مار سے پنجاب کی معشیت تباہ ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صرف 3 سالوں میں ترقی کے لحاظ سے پنجاب کو بدل دیا ہے، بزدار حکومت نے صوبے میں خدمت خلق کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے طول وعرض میں تعلیم، صحت اور سماجی خدمت کے ادارے بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت سے دے رہے ہیں، گزشتہ 33 سالوں سے اس صوبائی حلقے سے ایک پارٹی کا نمائندہ منتخب ہوتا رہا لیکن عوام کے لی کچھ نہیں کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے صوبائی حلقہ 151میں گزشتہ 3 سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں ، ہم اس علاقے میں ڈمپنگ اسٹیشن ختم کرکے ایک ارب روپے کی لاگت سے شاندار گرلز ڈگری کالج بنا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سمن آباد گرلز کالج میں 16کروڑ روپے سے آئی ٹی بلاک بنایا جارہا ہے، میں عوام کا نمائندہ ہوں اور ہمہ وقت عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہوں۔
میاں اسلم کا کہنا تھا کہ عہدہ ملنے پرعوام سے دوری اختیار کرنے والا عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتا ہے جبکہ میرے دروازے ہر وقت عوام کی لیے کھلے ہیں۔
واضح رہے کہ لوگوں کا علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- mia saslam
- news in urdu
- noon league
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistamn
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- pti
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News