Advertisement
Advertisement
Advertisement

متنازعہ مردم شماری کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس نہ بلانے پر شدید تشویش ہے، شیری رحمان

Now Reading:

متنازعہ مردم شماری کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس نہ بلانے پر شدید تشویش ہے، شیری رحمان

کلائمیٹ چینج کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے، شیریں رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ متنازعہ مردم شماری کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس نہ بلانے پر شدید تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مردم شماری کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس موقع پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کو مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے کئی بار درخواست کر چکی ہے۔

  شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سندھ صوبہ متنازعہ مردم شماری کے خلاف مشترکہ مفادات کونسل میں احتجاج کر چکا ہے،  سندھ کی مخالفت کے باوجود متنازعہ مردم شماری کو مشترکہ مفادات کونسل نے منظور کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی سی آئی کی تاریخ میں پہلی بار ایک صوبے کی مخالفت کے باوجود اسے منظور کیا گیا ہے اور آئین کے آرٹیکل 154 کے مطابق سندھ کی مخالفت کے بعد مردم شماری کا معاملہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں جائے گا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے صدر، وزیراعظم، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ چکے ہیں، مردم شماری کے معاملے پر وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی وجہ سے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات مردم شماری پر پارلیمان کے حتمی فیصلے کہ بعد ہو سکتے ہیں پہلے نہیں، سندھ کے قانونی اور آئینی تحفظات کے باوجود صوبے پر متنازعہ مردم شماری کے نتائج مسلط کیے جا رہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی اہم اور سنجیدہ آئینی معاملہ ہے حکومت غیر ذمے داری کا مظاہرہ بند کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر