Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 11؛ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے مارک چیپ مین 40 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے  گیارہویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے  گیارہویں ایڈیشن کا چوتھا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس طرح اسلام آباد یونائیٹد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے مارک چیپ مین 40 رنز بناکر سرفہرست رہے جب کہ سمیر منہاس 28، ڈیون کونوے 26 اور فہیم اشرف 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے مون قمر نے تین، محمد وسیم دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ محمد نواز، پیٹر سیڈل اور عرفات منہاس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سلطانز نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مقررہ ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

 

جاش فلپ 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ اسٹیون اسمتھ 31 اور عرفات منہاس 25 بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ایشٹن ٹرنر نے 43 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

اسلام آباد کی جانب سے سلمان ارشاد اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عماد وسیم کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔