وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چین نے گزشتہ 75 برس میں مثال ترقی کی معاشی طاقت کے لحاظ سےچین کا کوئی ثانی نہیں۔
پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بیجنگ میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اورچینی نائب صدر ہین ژینگ نے شرکت کی اور یادگاری کیک کاٹا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چین دنیاکےلیےقابل تقلیدماڈل بن چکاہے 2010 کےتباہ کن سیلاب میں چین نے پاکستان کی بھرپور مددکی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ صدرشی جن پنگ کی قیادت میں کروڑوں افرادغربت سےباہرآئے خطےمیں امن، ترقی، خوشحالی کےلیےچین کی کوششیں قابل تحسین ہیں صدرشی جن پنگ تنازعات کےحل کےلیےمذاکرات پریقین رکھتےہیں۔


















