Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں قاتل ہیوی ٹریفک کا راج برقرار، سال 2026 میں اموات کی خطرناک شرح سامنے آگئی

رواں سال کے 158 دنوں کے دوران ہیوی ٹریفک گاڑیوں کی ٹکر سے 139 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

شہر قائد میں سال 2026 کے دوران ٹریفک حادثات کی صورتحال تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 432 افراد جاں بحق جبکہ 4967 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 329 مرد، 51 خواتین، 41 بچے اور 11 بچیاں شامل ہیں۔ زخمیوں کی مجموعی تعداد میں 3779 مرد، 864 خواتین، 244 بچے اور 80 بچیاں شامل ہیں جو شہر میں ٹریفک نظام کی سنگین صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال کے 158 دنوں کے دوران ہیوی ٹریفک گاڑیوں کی ٹکر سے 139 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں مختلف اقسام کی گاڑیاں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈمپر حادثات میں 6 افراد، ٹریلر حادثات میں 67 افراد، واٹر ٹینکر سے 37، مزدا گاڑیوں سے 14 جبکہ بسوں کی ٹکر سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔

شہر میں ہیوی گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے حادثات نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد نہ ہونے اور بھاری گاڑیوں کی بے قابو رفتار کے باعث حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں