Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، ایران کا انتباہ

امریکی اقدامات کے باوجود ایرانی مسلح افواج اپنے دفاع سے دستبردار نہیں ہوں گی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے ایران پر امریکی حملوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے میدانِ جنگ میں ناکامیوں کے باوجود ایران کے عزم اور قوتِ ارادی کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات کے باوجود ایرانی قوم اور مسلح افواج اپنے دفاع سے دستبردار نہیں ہوں گی۔ ایران کی مسلح افواج کسی بھی حملے، دباؤ یا دھمکی کا مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ایران اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی کارروائی یا حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں