امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ G7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس کے شہر ایویاں-لے-بانز پہنچ گئے ہیں جہاں عالمی رہنما اہم معاشی اور سیاسی معاملات پر غور کریں گے۔
ٹرمپ اپنے دورے کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے خصوصی ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں رہنما دیگر G7 ممالک کے سربراہان کے ساتھ ایک اہم ورکنگ ڈنر میں شریک ہوں گے۔
اس اعلیٰ سطح اجلاس کو عالمی سطح پر خاص اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ اس میں جاری بین الاقوامی تنازعات، معیشت اور توانائی کی صورتحال پر اہم مشاورت متوقع ہے۔
امریکی صدر کی آمد پر جنیوا ایئرپورٹ پر امریکی سفیر کیلیسٹا گنگرچ اور سابق ہاؤس اسپیکر نیوٹ گنگرچ سمیت اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اجلاس عالمی سیاست میں آئندہ چند ماہ کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے جبکہ تمام نظریں ٹرمپ اور دیگر G7 رہنماؤں کی ملاقاتوں پر مرکوز ہیں۔

















