اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے نئے اسلامی سال کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
نئے اسلامی سال ماہِ محرم الحرام 1448ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بادشاہی مسجد لاہور میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اجلاس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ محکمہ موسمیات، تکنیکی معاونت کے لیے سپارکو کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں کراچی، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔
مولانا عبد الخبیر آزاد نے بتایا کہ یکم محرم الحرام 17 جون بروز بدھ ہوگی جب کہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔


















