Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، شہریوں میں خوف و ہراس

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل 5.0 ریکارڈ کی گئی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز کوہلو سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

بلوچستان میں آنے والے زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں