Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتیں 589 تک پہنچ گئیں، ہزاروں زخمی

مقامی ڈاکٹرز کے مطابق لا گوائرا کے مرکزی اسپتال شدید دباؤ کا شکار ہیں

وینزویلا میں دو تباہ کن زلزلوں نے بڑے پیمانے پر انسانی المیہ پیدا کر دیا ہے جہاں حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 589 تک جا پہنچی ہے جبکہ تقریباً 2,980 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے تصدیق کی ہے کہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے بین الاقوامی ٹیمیں بھی شریک ہو چکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کاراکاس اور ریاست لا گوائرا میں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جہاں رات بھر ریسکیو اہلکار زندہ افراد کی تلاش میں مصروف رہے۔ بعض مقامات سے ملبے کے نیچے سے مدد کے لیے آوازیں بھی سنائی دیں۔

امدادی کارروائیوں میں سوئٹزرلینڈ کے 80 ریسکیورز اور میکسیکو کی ٹیمیں بھی شامل ہیں جبکہ ایک خاتون کو ملبے سے زندہ نکالنے کا دل دہلا دینے والا منظر بھی سامنے آیا ہے۔

مقامی ڈاکٹرز کے مطابق لا گوائرا کے مرکزی اسپتال شدید دباؤ کا شکار ہیں اور طبی سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کے باعث زخمیوں کے علاج میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

زلزلوں کی شدت 7.2 اور 7.5 ریکارڈ کی گئی جو ایک منٹ کے وقفے سے آئے جبکہ ماہرین کے مطابق یہ وینزویلا میں 1900 کے بعد آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ ہے۔

متعلقہ خبریں