Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کی طرف شدید فائرنگ کی اطلاع

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری روانہ۔

کراچی: شہر قائد کی معروف شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کی طرف شدید فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موسمیات چورنگی کی طرف فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری روانہ کردی گئی ہے۔

شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و حراس پیدا ہوگیا جب کہ ٹریفک کی صورتحال بھی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے موسمیات چورنگی کے قریب فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کرلیا۔

متعلقہ خبریں