پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کراچی میں گلوکار عاصم اظہر اور لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے کنسرٹ میں شرکت کی جہاں ان کی موجودگی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ہانیہ عامر کو کنسرٹ سے بھرپور لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ عاصم اظہر کی پرفارمنس کے دوران گانے سنتی، ویڈیوز ریکارڈ کرتی اور حاضرین کے ساتھ محفل کے رنگ میں رنگی نظر آئیں۔
View this post on Instagram
ہانیہ عامر کی کنسرٹ میں شرکت کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ان کے اور عاصم اظہر کے تعلقات سے متعلق مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے ان خبروں یا افواہوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
View this post on Instagram
یہ پہلا موقع نہیں کہ ہانیہ عامر عاصم اظہر کے کسی کنسرٹ میں شریک ہوئی ہوں، اس سے قبل بھی ان کی ایسی موجودگی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن چکی ہے جہاں صارفین مختلف آرا اور تبصرے کرتے رہے ہیں۔



















