Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام پر مہنگائی کا نیا وار، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اوگرا نے نئی قیمتوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو کل رات 12 بجے تک کے لیے ہے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد عوام کو ایندھن کی نئی قیمتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق کل 22 جولائی رات 12 بجے تک فوری طور پر کردیا گیا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں