خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملے کی ناکام کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عبرت کا نشان بن گئے۔
ٹانک کےعلاقے مانجھی خیل میں واقع پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثرجوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنا دیا گیا اور فتنہ الخوارج کے تمام دہشت گرد مارے گئے۔
ٹانک کے مقامی بازار میں مارے جانے والے حملہ آوروں کی لاشیں لائے جانے پر شہریوں کی جانب سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔
ضلع ٹانک کے عوام نے فتنہ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں پر شدید غصے، بیزاری اورلعنت ملامت کا اظہار کیا، مسلسل بدامنی اور تشدد سے متاثرہ مقامی آبادی اب ایسے عناصر کے خلاف کھلے عام اپنے غصے کا اظہار کر رہی ہے۔
عوام کی جانب سے یہ شدید ردِعمل ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصر کے لیے ایک واضح اور عبرت ناک پیغام کی حیثیت رکھتا ہے۔

















