سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت گزشتہ 2 ماہ سے مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے کھٹی کلی میں کارروائی کے دوران متعدد خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔
ذرائعنے بتایا ہے کہ ہلاک خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا جبکہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
















