Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں ٹرانسپورٹ عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

سندھ میں ٹرانسپورٹ عید تک بند رکھنے کا فیصلہ
ٹرانسپورٹ

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے بول نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی پیش نظر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے  اور اس سے  متعلق سمری وزیراعلی سندھ کو بھیج دی۔

اپنے بیان میں  اویس شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دینے کے لیے مختلف موٹروہیکل ٹیکس معاف کرینگے جبکہ عید کے بعد انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کھولنے پر غور کرینگے۔

 وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے مزید کہا کہ دوسری سمری ایکسائز محکمے کو بھیج دی جس پر مختلف موٹروہیکل ٹیکس معاف کرنا شامل ہے۔

یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے وزیراعظم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا اعلان  کیا تھا۔

Advertisement

پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے حکم کا احترام  ہے مگر روزانہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، تاہم پبلک ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتے ۔

اویس شاہ نے مزیدکہا تھا کہ تاجرون سے بار بار اپیل کی کے ایس او پی پر عمل کروائیں،اس کا نتیجہ بھی سب نے دیکھ لیا، او پی طے ہونے کہ بعدجب فیکٹری مالکان کو اجازت دی تو انہوں نے بھی ان پر عمل نہیں کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اپیل کی تھی، جس پر پنجاب اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں نے بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کی شرط کے ساتھ اپنے اپنے صوبوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان
سرکاری ملازمین کی پنشن کیلئے نیا پلان سامنے آگیا
سونے کی نئی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے؛ بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر