Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرانسپورٹ اتحاد نے ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا

Now Reading:

ٹرانسپورٹ اتحاد نے ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا
ٹرانسپورٹ

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے حالات کے پیش نظر 5 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا اعلان موخر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ کے نام کھلا خط میں کہا کہ لاک ڈاون کیخلاف ورزی پر تصادم کا خطرہ ہے اسی لئے فیصلہ موخرکیا۔

اپنے بیان میں چیرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا کہ حکومتی فیصلوں کی وجہ سے غریب ٹرانسپورٹرز اور ورکرز فاقوں سے دوچار ہوچکے ہیں ۔

ارشاد بخاری  نے یہ بھی کہا کہ ٹرانسپورٹرکے وفد نے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی سے ملاقات کی تھی جس میں وزراء کوتجویزدی کہ اگر حالات گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں دیتے توحکومت ٹرانسپورٹرز اورٹرانسپورٹ ورکروں کیلئے امدادی پیکج کااعلان کرے جس پر وزراء نے فنڈز نہ ہونے کا کہہ کر معذرت کرلی، ایسی صورتحال میں ٹرانسپورٹرز اور ورکرز کیا کریں

چیرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے مزید کہا کہ وزراء نے دو تین دن تک ایس او پیز کے تحت گاڑیاں چلانے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کروائی لیکن پھرسندھ ایئرکنڈیشنڈ بس اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کو ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور اب ہمارے پاس 5مئی کو گاڑیوں کوچوراہوں کھڑا کرکے آگ لگانے کے سواء کوئی چارہ نہیں۔

Advertisement

5 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا اعلان

 واضح رہے اس سے قبل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 5 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا اعلان کردیا تھا۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے اعلان کیا تھا کہ 5 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں و چوراہوں پر لے آئیں گے اور ہر راست قدم اٹھائیں گے۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر نے کہا تھا کہ اس دوران حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی اور اگر صوبائی حکومت اس عمل کو بزور قوت دبانا چاہتی ہے تو ٹرانسپورٹرز کو گرفتاریوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان
سرکاری ملازمین کی پنشن کیلئے نیا پلان سامنے آگیا
سونے کی نئی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے؛ بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر