Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ
پی ایس او

پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے رواں ہفتے کے دوران پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی ایس او کو ادائیگیوں کیلئے ایس این جی پی ایل کو 5 ارب روپے جاری کر دیے گئے جبکہ گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی کا بقیہ 25 ارب بھی رواں ہفتے ہی جاری ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی، گھویلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی بجٹ ایلوکیشن میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے دو پاور پلانٹس پی ایس او کو دینے کیلئے وفاقی کابینہ آئندہ ہفتے فیصلہ کرے گی، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد دونوں پاور پلانٹس کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو مل جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا 100 ارب روپے گردشی قرضہ کم ہو جائے گا، پی ایس او کا مجموعی طور پر 130 ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کیا جائے گا۔

Advertisement

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کیلئے نجکاری کمیشن نے وزارت خزانہ، توانائی کی مشاورت سے سمری تیار کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان
سرکاری ملازمین کی پنشن کیلئے نیا پلان سامنے آگیا
سونے کی نئی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے؛ بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر