ایران امریکا جنگ بندی معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور برینٹ آئل 2.24 فیصد تک گرگیا۔
برینٹ کروڈ 81 ڈالر 81 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 2.63 فیصد کمی کے بعد 78.63 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے اور عالمی مارکیٹ میں گولڈ 0.22 فیصد بڑھ گیا جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی بہتری یکھی جارہی ہے سلور 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ ہورہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے درآمدی بل اور مہنگائی پر دباؤ کم ہونے کی توقع ہے اورسرمایہ کاروں کی نظریں عالمی حالات پر مرکوز ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں تانبے کی قیمت 0.55 فیصد کمی کے بعد 6.46 ڈالر پرآگئی۔




















