پاکستان کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی شادی کی تقریبات دعوتِ ولیمہ کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئیں جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
لائبہ خان کی دعوتِ ولیمہ کی تصاویر اور ویڈیوز اس وقت بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جس میں انکو اپنے شوہر جواد کے ساتھ خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ولیمے کی تقریب میں لائبہ خان نے سلور فرشی میکسی زیب تن کی جس کے ساتھ حسین دوپٹہ سر پر سیٹ کیا، تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاوں نے بھی شرکت کی اور ولیمے کی تقریب کو اپنی موجودگی سے زینت بخشی۔
یاد رہے کہ اداکارہ لائبہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز جنوری 2026 سے ہوا جس میں ڈھولکی، دعائے خیر، مایوں، مہندی، برائیڈل شاور، قوالی نائٹ اور بارات کی تقریبات شامل ہیں۔
View this post on Instagram


















