پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اس بار ان کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر شیئر کی گئی گوشت پیکنگ ویڈیو پر مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام ریل میں قربانی کے گوشت کی پیکنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گوشت کے ڈھیر کے درمیان بیٹھی مختلف تھیلوں میں گوشت تقسیم کرتی دکھائی دیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ بعض صارفین نے اسے محض سوشل میڈیا توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جبکہ کچھ افراد نے صفائی اور حفظانِ صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔
کئی صارفین نے ویڈیو میں جنت مرزا کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گوشت پیک کرتے ہوئے بالوں کو ہاتھ لگانا مناسب نہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنت مرزا گوشت پیکنگ کے دوران اپنے بال بھی سنوارتی ہیں جس پر بعض صارفین نے طنزیہ تبصرے بھی کیے۔
دوسری جانب کچھ مداحوں نے جنت مرزا کی ویڈیو کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر ضروری تنقید کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔
















