Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ میں تیزاب پھینکنے کا واقعہ؛ ماہرہ خان کا شدید ردعمل سامنے آگیا

مرد اور خواتین دونوں اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں، اداکارہ کی اپیل

کوئٹہ کے ایک اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکے جانے کے افسوسناک واقعے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں واقعے کو ”وحشیانہ اور غیر انسانی عمل“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ڈاکٹر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے مریضوں کی زندگیاں بچا رہی تھی مگر اسے نشانہ بنا کر اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

اداکارہ یکا کہنا تھا کہ متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر ہسپتال میں ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں جب ان پر یہ حملہ کیا گیا۔ یہ واقعہ نہ صرف افسوسناک بلکہ انتہائی سفاکانہ عمل ہے جس پر وہ شدید رنج اور غصے میں ہیں۔
Dr Mahnoor Acid Attack Victim Love For Her Profession & Public Support

ماہرہ خان نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر تحفظ کی مستحق تھیں تاہم حملہ آور نے ایک خاتون کی زندگی اور مستقبل کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ یہ اقدام دراصل ایک انسان کو زندہ جلانے کے مترادف ہے۔

اداکارہ نے مردوں اور خواتین دونوں سے اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔
Dr Mahnoor Acid Attack Victim Love For Her Profession & Public Support

واضح رہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن پروونشل اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد متاثرہ ڈاکٹر کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں بہتر علاج کے لیے انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں