پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے نئے گلیمرس انداز سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تازہ تصاویر میں آئمہ بیگ فل میک اپ کے ساتھ منفرد لک میں نظر آئیں جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
تصاویر کے کیپشن میں آئمہ بیگ نے لکھا کہ عموماً بھاری میک اپ ترجیح نہیں دیتے، اس لیے یہ انداز میرے لیے ایک نیا تجربہ تھا۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ ممکن ہے بعد میں اس پوسٹ کو “آرکائیو” کردوں۔
بعد ازاں گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک قریبی سیلفی بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ فل میک اپ لک آزمانے کے باوجود میں اب بھی اس کے بارے میں مکمل طور پر پُراعتماد نہیں ہوں تاہم نئے انداز کو آزمانا میرے لیے ایک دلچسپ تجربہ ثابت ہوا۔
View this post on Instagram
آئمہ بیگ کی اس بے تکلف اور شوخ اندازِ گفتگو کو مداحوں نے خوب سراہا جبکہ ان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین ان کے نئے لک پر اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

















