معروف اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں میرے پسندیدہ اداکار فہد مصطفیٰ ہیں، جنہیں میں اپنی اور پوری انڈسٹری کے لیے ایک بڑی تحریک قرار دیتا ہوں۔
آغا علی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران مختلف سوالات کے جواب دیے۔ پروگرام کے میزبان نے ان سے پوچھا کہ ان کا “مین کرش” کون ہے؟
اس سوال کے جواب میں آغا علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں فہد مصطفیٰ کو بے حد پسند کرتا ہوں اور فہد بھی اس بات سے بخوبی واقف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے فہد مصطفیٰ کا کیریئر ابتدا سے عروج تک دیکھا ہے اور ان کی مسلسل محنت اور کامیابی انتہائی متاثر کن ہے۔
View this post on Instagram
آغا علی کا کہنا تھا کہ اگر آج پاکستان میں ایک مکمل اداکار کی بات کی جائے تو فہد مصطفیٰ ہر معیار پر پورا اترتے ہیں، فہد ہر کردار کو بھرپور انداز میں نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہر فلم میں اپنی منفرد اداکاری کا لوہا منواتے ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ فہد مصطفیٰ نہ صرف میرے لیے بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کے لیے ایک بڑی انسپیریشن ہیں اور ان کا پیشہ ورانہ سفر نئے فنکاروں کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔



















