پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنی نئی ڈانس ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
حرا مانی اپنے منفرد ملبوسات، بے باک انداز اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ اداکارہ کو موسیقی اور رقص سے خصوصی دلچسپی ہے جس کے باعث وہ وقتاً فوقتاً اپنی ڈانس ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ڈانس ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سیاہ ساڑھی زیب تن کیے بالی ووڈ کے ایک مشہور گانے پر چھومتی نظر آئیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ “میں اپنے اندر کی کرینہ کپور والی وائب کا اظہار کر رہی ہوں۔”
حرا مانی کی یہ ویڈیو شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں صارفین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض مداحوں نے ان کے اعتماد اور انداز کو سراہا جبکہ متعدد صارفین نے ڈانس اور ویڈیو کے انداز پر تنقیدی تبصرے بھی کیے۔



















