پاکستانی اداکار حمزہ سہیل نے کھیلوں سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دلچسپ اور مزاحیہ اعتراف کیا ہے کہ میں جس بھی ٹیم کی حمایت کرتا ہوں، وہ ہار جاتی ہے۔
ایک حالیہ گفتگو کے دوران حمزہ سہیل نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں جس بھی ٹیم کی حمایت کرتا ہوں، وہ اکثر کامیابی حاصل نہیں کرپاتی تاہم ان کے اس جملے نے حاضرین کو محظوظ کر دیا اور سوشل میڈیا پر بھی خوب توجہ حاصل کی۔
View this post on Instagram
اداکار کے اس مزاحیہ تبصرے کی ویڈیوز اور کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جہاں مداح دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اسے محض اتفاق قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض صارفین نے مزاحیہ انداز میں حمزہ سہیل سے اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت نہ کرنے کی درخواست بھی کر ڈالی۔
حمزہ سہیل کی حاضر جوابی اور ہلکے پھلکے انداز کو مداحوں نے خوب سراہا جبکہ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تفریح کا موضوع بنا ہوا ہے۔



















