Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کو روکنے کیلئے ہمیں ٹیسٹنگ پر توجہ دینی ہوگی، معاون خصوصی برائے صحت

Now Reading:

کورونا کو روکنے کیلئے ہمیں ٹیسٹنگ پر توجہ دینی ہوگی، معاون خصوصی برائے صحت
ڈاکٹر ظفر

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا کوروکنےکیلئے ہمیں ٹیسٹنگ پر توجہ دینی ہوگی۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹڑ ظفر مرزا نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کورونا کو روکنے کے لئے ہمیں ٹیسٹنگ پر توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ 3ہزار ٹیسٹ27 مختلف لیبارٹریز میں ٹیسٹ ہورہے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں 7 مختلف لیبارٹریز  کا اضافہ  کیا جائے گا ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی لیبارٹریز کی تعداد 34 ہو جائیں گی جبکہ اس ماہ کے آخری تک روزانہ کی بنیاد 20 سے 25 ہزار ٹیسٹ  کئے جائیں  گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملک میں موجود موجودہ صورتحال پر چند اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی درخواست کو منظور کرلیا ہے جبکہ یاد رہے کہ  وزیراعلی سندھ نے درخواست کی تھی کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے۔

عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے درخواست کی تھی وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں اس میں سندھ کی ان پٹ شامل کی جائے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سند کی جانب سفارشات کے مطابق  تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل سے کھول دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق ایک جیسی پالیسی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر