Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مالٹے کا جوس صحت اور یادداشت بہتر کر سکتا ہے؟

Now Reading:

مالٹے کا جوس صحت اور یادداشت بہتر کر سکتا ہے؟

مالٹا سردیوں میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے جسے موسم سرما کے پھلوں کا شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق مالٹے اور ان کا جوس وٹامن سی کی بڑی مقدار رکھتے ہیں اسی طرح خون کی گردش اور تیزی میں اس کا بڑا کردار ہوتا ہے، مالٹا اور اس کا جوس جسم میں آئرن کی اضافی پیداوار کو روکتا ہے۔

مالٹے کے جوس کے فوائد:

مالٹے میں وٹامن اے کی بڑی مقدار ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ مالٹے میں دیگر کئی اجزا جیسے میگنیشم، تانبا، پوٹاشیم، کلورین اور سوڈیم ہوتے ہیں۔

بہتر یادداشت کا باعث:

Advertisement

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گلاس مالٹے کا جوس پینے سے یادداشت تیز ہوتی ہے۔

تحقیق 24 خواتین اور 13 مردوں پر مشتمل تھی جن کی عمریں ساٹھ اور اسّی سال کے درمیان تھیں، نتائج سے معلوم ہوا کہ مالٹے کے جوس میں موجود کیمیکل خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں۔

 تناؤ کے نتیجے میں ہونے والے عمل آکسیکٹو سے اعصابی خلیوں کی حفاظت کرتے ہیں اور خلیوں کو بہتر کام کرنے میں مدد دیتے ہیں، مالٹے میں موجود فلاوونائڈز حافظے کو مثبت طور پر متاثر کرتا ہے۔

اس تحقیق میں حصہ لینے والے افراد صحت مند تھے، محققین نے انہیں آٹھ ہفتوں تک روزانہ آدھا لیٹر مالٹے کارس پینے کو کہا تھا، تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر آدھ  گلاس مالٹے کا جوس پینا دل کی صحت کے لیے مفید ہے اور بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے۔

فالج سے بچاؤ:

تحقیق کے مطابق کھانے پینے کی چیزوں سے کافی مقدار میں وٹامن سی نہ ملنے سے اچانک فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ روزانہ دو گلاس مالٹے کا جوس پینے سے فالج سے بچاؤ ممکن ہے۔

Advertisement

بد ہضمی کا علاج:

مالٹے کا جوس بد ہضمی کی شکایت کو بہتر بنانے میں موثر ہے کیونکہ یہ انہضام کے نظام کو متحرک کرتا ہے اور ہاضمے کے مسائل کو بھی حل کرنے کا کام کرتا ہے۔

مالٹے کا جوس قبض کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے جو عمل انہضام میں کمزوری یا بدہضمی کی وجہ سے ہوتی ہے اس لیے ماہرین غذا نے لوگوں کو سونے سے پہلے مالٹے کا جوس پینے کی سفارش کی ہے، اس سے غذا ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر