Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیند میں خلل سے یادداشت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

Now Reading:

نیند میں خلل سے یادداشت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

نیند میں خلل سے یادداشت پر کیا اثر پڑتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ نیند میں خلل سے یادداشت پر کیا اثر پڑتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جن لوگوں کو 30 اور 40 کی دہائی میں نیند میں زیادہ خلل کا سامنا ہوتا ہے، ایک دہائی بعد ان کی یادداشت کے عمل کے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہو جاتا ہے۔

جی ہاں، محققین نے لوگوں کی نیند کے دورانیے اور معیار کا مطالعہ کیا۔ تحقیق کے مطابق شرکا کی کلائی پر تین دن تک ایک مانٹیر باندھا گیا تھا جو ان کی اوسط نیند کو ریکارڈ کرتا رہا۔ شرکا نے اوسطاً چھ گھنٹے کی نیند لی۔

ماہرین نے بتایا کہ ہمارے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ درمیانی عمر میں یادداشت اور واضح طور پر سوچنے کے عمل کے لیے نیند کے دورانیے کے بجائے معیار سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

اس تحقیق میں 526 افراد نے حصہ لیا جن کی اوسط عمر 40 سال تھی۔ ان پر تقریباً 11 سال تک تحقیق کی گئی۔

Advertisement

محققین نے ان کے ’نیند کے دورانیے اور معیار‘ پر تحقیق کی۔ شرکا نے سونے کے لیے بستر پر جانے اور جاگنے کے اوقات کو ایک ڈائری میں درج کیا۔

شرکا میں سے 239 افراد نے خراب نیند کو رپورٹ کیا۔ اس کے علاوہ شرکا نے یادداشت اور سوچنے کے عمل کے بھی مکمل ٹیسٹ کیے۔

دس سال بعد نیند کی زیادہ خرابی کی شکایت کرنے والے 175 میں 44 افراد کے سوچنے کا عمل متاثر ہوا۔ اس کے مقابلے میں 176 افراد میں سے 10 افراد کو نیند میں خلل کی کم شکایت تھی۔

ماہرین کے مطابق زندگی کے مختلف مراحل میں نیند میں خلل اور یادداشت کے درمیان جائزہ لینے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر