وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے تعاون سے پاکستان میں شعبہ صحت میں انقلاب لایاجاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا بی ٹو بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے 20 دن میں سرمایہ کار اپنے کاروبار یا کمپنی کو رجسٹر کرا سکتا ہے رجسٹریشن کاکام گھربیٹھےآن لائن ہوگا، دفاترمیں جانےکی ضرورت بھی ختم کردی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں سرمایہ کاروں کو درپیش رکاوٹیں ختم کی گئی ہیں نئے کاروبار کی رجسٹریشن اور محکمانہ امور کو آسان بنایا گیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ چین کے سرمایہ کار پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں، چینی سرمایہ کاروں کےتعاون سے پاکستان میں شعبہ صحت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے شعبہ صحت میں استعمال ہونےوالے آلات بھی پاکستان میں بنائے جارہے ہیں۔



















