Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیفا ورلڈکپ: رونالڈو کی ’بسم اللّٰہ‘ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد مسلم مداحوں نے خوشی اور جذباتی ردِعمل کا اظہار کیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔

عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی پنالٹی کک سے قبل ’بسم اللّٰہ‘ پڑھنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر کرسٹیانو رونالڈو کو پنالٹی کک لینے سے قبل ’بسم اللّٰہ‘پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jiya Khan (@jiya_khan1501)

رونالڈو گزشتہ چند برسوں سے سعودی عرب کے کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد مسلم مداحوں نے خوشی اور جذباتی ردِعمل کا اظہار کیا جبکہ کئی صارفین نے اس کلپ کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ “بسم اللّٰہ کی طاقت” جبکہ ایک اور نے کہا کہ “یہ منظر دیکھ کر میں جذباتی ہوگیا۔” ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ “رونالڈو نے دل جیت لیے۔”

متعلقہ خبریں