Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل فون نمبر 5 کروڑ روپے میں فروخت

Now Reading:

موبائل فون نمبر 5 کروڑ روپے میں فروخت
موبائل

  آپ نے نیلامی میں قیمتی نواردات، گھریلو سامان اور دیگر اشیا کوکروڑوں روپے میں فروخت ہوتے تو سنا ہوگا لیکن آپ یہ سن کریقینا ًحیران ہوں گے کہ موبائل نمبر 5  کروڑ روپے کا فروخت ہوا ہے  ۔

 جی ہاں ! چین میں ایک شخص نے تقریباً پانچ کروڑ روپے (تین لاکھ ڈالر) میں ایسا موبائل فون نمبر خریدا ہے جو اس کے خیال میں خوش قسمتی کا باعث بنے گا۔

 فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘ کے مطابق سینکڑوں افراد نے یہ ’لکی نمبر‘ خریدنے کی کوشش کی جس کے آخر میں پانچ مرتبہ ’آٹھ‘ کا ہندسہ آتا ہے۔

چینی زبان میں آٹھ کا ہندسہ انگریزی کے لفظ ’خوشحالی‘ سے مماثلت رکھتا ہے جس کے معنی کامیابی کے ہیں۔

گزشتہ روز شروع ہونے والی آن لائن نیلامی میں پانچ ہزار سے زیادہ افراد اس خوش قسمت نمبر کے حصول کے لیے بولی لگا چکے ہیں۔

Advertisement

تین لاکھ ڈالر میں یہ لکی نمبر خریدنے والے شخص نے نیلامی میں شرکت کے لیے چار سو یوآن ادا کیے تھے، جبکہ باقی رقم ادا کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

چینی عدالت کی جانب سے سیل شدہ اثاثوں میں یہ ’لکی نمبر‘ بھی شامل ہے جس کی نیلامی کا حکم دیا گیا تھا۔

آٹھ کا ہندسہ چین میں اس قدرخوش قسمت سمجھا جاتا ہے کہ بیجنگ میں منعقد ہونے والے اولمپکس 2008 کی تقریب کا آغاز بھی آٹھ بج کر آٹھ منٹ پر کیا گیا تھا۔ تقریب سال کے آٹھویں مہینے اگست کی آٹھ تاریخ کو منعقد ہوئی تھی۔

اکثر چینی فون کمپنیاں صارفین کی دلچسپی کے لیے ایسے ہندسوں پر مشتمل موبائل نمبر متعارف کرواتی ہیں جو مقامی عقائد کے مطابق خوش قسمتی کا باعث بنتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر