Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی وبا سے صحت یاب مریضوں سے متعلق اچھی خبر

Now Reading:

عالمی وبا سے صحت یاب مریضوں سے متعلق اچھی خبر

ایک نئی تحقیق میں عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے کہ وائرس سے صحت یابی کے بعد مریضوں کا مدافعتی نظام وائرس سے دوبارہ لڑنے کے لیے پہلے سے زیادہ مؤثر ہوجاتا ہے

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی راک فیلر یونیورسٹی میں ہوئی اس تحقیق میں کہا گیا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریض کا دوبارہ مہلک وائرس سے مقابلہ ہو تو مدافعتی نظام زیادہ تیز اور موثر دفاعی حرکت میں آسکتا ہے کیوں مدافعی نظام میں حفاظتی اینٹی باڈیز کا معیار بہتر ہوجاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیق میں انکشاف ہوا کہ جسم کا مدافعتی نظام نہ صرف نوول کورونا وائرس کو یاد رکھتا ہے بلکہ بیماری سے صحتیابی کے بعد اس کا سامنا کرنے کے لیے حفاظتی اینٹی باڈیز کے معیار بہتر بناتا ہے۔

ماہرین کے مطابق صحت یاب مریض ممکنہ طور پر وائرس سے برسوں تک محفوظ رہ سکتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے دوبارہ حملے کے کیسز کافی کم ہیں۔

واضح رہےکہ ایک اور تحقیق میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ نیا کورونا وائرس انسانی جلد پر 9 گھنٹوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

عالمی وبا سے متعلق نئی تحقیق اور انکشاف

ایک نئی تحقیق میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق انکشاف کیا...

 اس تحقیق کے بعد جاری کی گئی رپورٹ میں ہاتھوں کی صفائی اور ماسک کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔

ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اگر بار بار ہاتھ نہ دھوئے جائیں تو نیا کورونا وائرس ہاتھوں پر کم سے کم 9 گھنٹوں تک زندہ رہ سکتا ہے جس کے نتیجے میں اس کے پھیلنے کے خدشات موجود ہیں۔

 تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ انفلوئنزا وائرس انسانی جلد پر دو گھنٹے جبکہ کورونا وائرس انسانی جلد پر نو گھنٹوں تک زندہ رہتا ہے مگر ان دونوں وائرس کو صرف 15 سیکنڈ میں 80 فیصد الکوحل پر مشتمل ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کر کے ختم کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر