Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی وبا کی بگڑتی صورتحال، ترکی میں لاک ڈاؤن

Now Reading:

عالمی وبا کی بگڑتی صورتحال، ترکی میں لاک ڈاؤن

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے ترک حکومت نے ملک میں‌ ایک بار پھر پابندیاں مزید سخت کرتے ہوئے جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلا غ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ترکی میں ہفتے کے اختتام تک جزوی لاک ڈاؤن ہو گا جبکہ سال کے اختتام تک اسکولز بھی بند رہیں گے۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکی میں آن لائن ایجوکیشن کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ریسٹورنٹس صرف ڈلیوری سروس مہیا کرسکیں گے۔

دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال

Advertisement

 دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس وائرس سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 59 لاکھ 43 ہزار 122 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس عالمی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 43 ہزار 378 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے۔

امریکا میں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 54 ہزار 255 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 16 لاکھ 95 ہزار 711 ہو چکی ہے۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 31 ہزار 31 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 89لاکھ 12 ہزار 907 ہو گئی۔

 یورپی ملک اسپین میں کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے گزشتہ ہفتے 1082 افراد کی جان لی جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار3 سو 21 مزید افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر