Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے گزارش ہے نوٹس لینا چھوڑ دیں، مرتضٰی وہاب

Now Reading:

وزیراعظم سے گزارش ہے نوٹس لینا چھوڑ دیں، مرتضٰی وہاب
مرتضی

ترجمان سندھ حکومت نے وزیراعظم عمران خان سے گزارش کی ہے کہ وہ نو ٹس لینا چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چینی، گھی، آٹا، سبزیاں اور ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، وزیراعظم  سے گزارش ہے کہ وہ چیزوں کا نوٹس لینا چھوڑ دیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان کے سہانے خوابوں کی تعبیر پاکستان کی عوام سے یکسر مختلف ہے، عمران خان صرف غریبوں کی بات کرتے ہیں مگر ان کے بارے میں نہیں سوچتے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ فروری کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ فروری میں اشیائے خوردونوش 9.4 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ان کا کہنا ہےکہ غریب انسان کے لیے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، آج غریب انسان محسوس کرتا ہے کہ وہ بھی احساس سینٹر جاکر کھانا کھا لے۔

Advertisement

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم احساس پروگرام کا اعلان نہ کریں بلکہ غریبوں کا احساس کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر