Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب ایک بڑا کارنامہ ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع

Now Reading:

پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب ایک بڑا کارنامہ ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب ایک بڑا کارنامہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں وزارت دفاع حکام کی جانب سے  مسلح افواج اور وزارت کے تحت اداروں کے امور سے متعلق تعارفی بریفنگ دی گئی۔

وزارت دفاع حکام کے مطابق پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کا مشکل ترین ٹاسک کامیابی سے مکمل کیا جا رہاہے ، پاک افغان اور پاک ایران بارڈر کے ایک ایک انچ پر باڑ لگ رہی ہے ، یہاں تک کے دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل ترچ میر پر بھی باڑ لگائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی دفاع کی جانب سے مغربی سرحد محفوظ بنانے کے عمل میں فورسز کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مشاہد حسین سید نے مغربی سرحد پر باڑ کی تنصیب کے عمل کا مشاہدہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم جا کر دیکھنا چاہتے کہ فورسز کتنا بڑا کارنامہ سر انجام دے رہی ہیں۔

Advertisement

حکام وزارت دفاع کے مطابق سروے آف پاکستان حکومتی ہدایت پر سیاحتی میپ بنا رہا ہے ، سروے آف پاکستان کو مختلف علاقوں میں مساجد کے قبلہ رخ تعین میں مدد کا بھی کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی کو پاکستان ایئر فورس کے تعلیم و سماجی  کے شعبوں میں اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

حکام وزارت دفاع کے مطابق پی ایم پورٹل پر وزارت دفاع سے متعلق 45ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے اکتالیس ہزار سے زائد شکایات کو اب تک سیٹل کیا گیا ہے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ شکایات پر نوٹس لینے کی شرح کافی اچھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر