Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونف اور الائچی  کے حیرت انگیز فائدے

Now Reading:

سونف اور الائچی  کے حیرت انگیز فائدے

الائچی اور سونف دونوں ہی کو جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے ان کے استعمال  سے انسانی مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

سونف اور الائچی کو کھانوں سمیت چائے یا قہوہ بنانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، دونوں کا استعمال سانسوں کو تازہ دم بناتا ہے اور  ہاضمے کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ میں با آسانی دستیاب سونف اور الائچی کو ملا کر ا ستعمال کرنے سے جہاں صحت پر بے شمار مثبت اثرات آتے ہیں وہیں اِن کے استعمال سے خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سونف اور الائچی کو ملا کر کھانے یا ان کا قہوہ بنا کر پینے سے خوبصورتی پر واضح مثبت فرق پڑتا ہے۔

ماہرین  کے مطابق سونف اور الائچی کے استعمال سے معدے اور جگر کی گرمی اور تیزابیت کم ہوتی ہے اور جلد صاف شفاف، ایکنی، کیل، مہاسوں سے پاک ہو جاتی ہے جبکہ رنگت میں واضح نکھار آتا ہے، دونوں کے قدرتی اجزاء ہونے کے سبب اِن کے استعمال سے صحت پر کسی بھی قسم کا کوئی منفی اثر بھی نہیں پڑتا۔

Advertisement

سونف میں وٹامن اے اور سی بھرپور مقدار  میں پایا جاتا ہے جس کے سبب  اس کا استعمال بینائی کی حفاظت کرتا ہے، غذائی ماہرین کے مطابق سونف پیس کر اس کا قہوہ بنا کر  پینے سے کمر درد میں بہتری آتی ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق سونف اور الائچی میں ’فیمیل ہارمون‘ ایسٹروجن کی متوازن افزائش کی بھی خاصیت پائی جاتی ہے، سونف اور الائچی کا استعمال خواتین کے لئے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پسی ہوئی الائچی اور سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنے سے بخار اور بد ہضمی کے دوران ہونے والی متلی کی روک تھام  میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر