
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صحت سہولت کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخواہ میں صحت کارڈ کی فراہمی اور مستفید ہونے والے افراد کے اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی ہے جبکہ اب تک اس پروگرام پر ہونے والے اخراجات اور اسکے نتیجے میں عوام کو پہنچنے والے ریلیف پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 5.3ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ کے پی کے میں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 2 لاکھ 10 ہزار2 سو ایڈمیشن کے ذریعے لاکھوں افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
صوبہ پنجاب میں اب تک 85لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کا موجودہ پروگرام ملکی تاریخی کا سب سے بڑا اور تاریخی پروگرام ہے جبکہ پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے صحت کے حوالے سے کمزور طبقات کا احساس کرتے ہوئے ایسا جامع پروگرام شروع کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف سرکاری بلکہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی کمزور طبقے کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آ رہی ہیں اور صحت سہولت کارڈ سے ہیلتھ سیکٹر میں بھی ایک نیا نظام تشکیل پا رہا ہے۔
وزیراعظم نے اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ موجودہ پروگرام سے پرائیویٹ سیکٹر کے ہسپتالوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت وزیرِ صحت خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا، وفاقی و صوبائی سیکرٹری صاحبان برائے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر سینئر افسران شریک تھے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- Health card
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- عمران خان
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News