Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ (ن) کل بھی متحد تھی اور آج بھی متحد ہے ، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

مسلم لیگ (ن) کل بھی متحد تھی اور آج بھی متحد ہے ، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کل بھی متحد تھی ، آج بھی متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خادمہ باجی آپ ہماری تکلیف میں ہلکان ہونے کے بجائے  بھان متی کے کنبے کو اکٹھا کرکے لولی لنگڑی بنائی گئی حکومت کی فکر کریں ، مسلم لیگ (ن) میں نقب زنی کرنے والے ہر دور میں رسوا ہوئے ہیں۔

عظمیٰ  بخاری کا کہنا تھا کہ خادمہ جی ن سے ش نکالتے نکالتے مشرف دبئی فرار ہوگیا ہے،  شہبازشریف اپنے بھائی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے جبکہ  شہبازشریف بھائی کا ساتھ دینے کی وجہ سے چار بار جیل بھی جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو دو بار وزیراعظم بننے کی آفر ملی لیکن انہوں نے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر نوازشریف کا ساتھ دینے کو ترجیح دی جبکہ کرائے کے گھوڑے آج نوازشریف اور شہبازشریف کا مقابلہ کرانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے لئے لازم ملزوم ہیں ، تانگہ پارٹی اپنے مستقبل کی فکر کرے ،عمران خان نے آب حیات نہیں پیا ہے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر