Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری 25 سال سے خواہش تھی کہ پاکستان میں ایک نصاب ہو، وزیراعظم

Now Reading:

میری 25 سال سے خواہش تھی کہ پاکستان میں ایک نصاب ہو، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری 25 سال سے خواہش تھی کہ پاکستان میں ایک نصاب ہو۔

تفصیلات کے مطابق یکساں تعلیمی نفاذ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 10،9،8 ویں جماعت میں سیرت النبیﷺ پڑھائی جائے گی، سیرت النبیﷺ25 -2024 میں نہیں بلکہ 5 سے6 ماہ میں شامل کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں نصاب کی وجہ سے معاشرہ 2  حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا، انگلش، اردو اور مدرسے میں پڑھنے والوں کی سوچ اور کلچرمختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلش میڈیم میں نہیں پڑھا توآپ سول سروس میں نہیں جاسکتے تھے ، نوکریاں صرف انگلش میڈیم والوں کو ملتی تھیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کرنے والے صاحب اقتدار کے بچے انگلش میڈیم میں پڑھتے تھے ، آزادی کے بعد یکساں نصاب نہ لا کرظلم کیا گیا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سب کہتے تھے کہ یکساں نصاب رائج کرنا ناممکن ہے۔

وزیراعظم عمران خان  نے افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذہنی غلامی کی زنجیریں اتنی جلدی نہیں ٹوٹتی ہیں ، ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غلام ذہن کبھی بڑے کام نہیں کرسکتا، بڑے کام کرنے کیلئے کشتیاں جلانی پڑتی ہیں۔

 

 

Advertisement

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر