
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 برسوں میں سرکاری ادارے تنزلی کا شکار ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت بد تمیزی کرے گی تو معاشرے کے افراد بھی اسی طرح کا رویہ اختیار کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں بھی میرے دور سے موازنہ کریں، اب ریلوے میں بھی تباہی آئی ہے ، پاکستان میں پارلیمنٹ موجود ہے لیکن وہ غیر فعال ہے۔
سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ یہ رنگیلے حکمران ہیں ان کو صرف باتیں اور جھوٹ بولنا آتا ہے ، اپوزیشن کے سیاستدانوں کا ہی احتساب ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے ، دعا ہے کہ افغانستان میں سیاسی اتفاق رائے ہو جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا کرے کہ طالبان جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل بھی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی اتفاق رائے ہونا چاہیے، یہ کام آسان نہیں ہے۔
سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ افغان طالبان کے اب تک کے اعلانات مناسب ہیں پاکستان افغان قوم کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان کے معاملے پر ابھی غیر جانبدار رہنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- gov
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- noon league
- pak news urdu
- pak urdu news
- Pakistan
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- pti
- saad rafiq
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News