اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لوگوں نے میری گاڑی پر حملہ کیا ہے۔
خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ جب مجھ پر حملہ ہوا تو میں ایک شادی میں شرکت اور پارٹی امور کی انجام دہی کے لیے نواب شاہ جا رہا تھا پولیس افسران نے مکمل سیکیورٹی کی یقین دھانی کرائی تھی لیکن نوابشاہ پہنچنے پر پولیس غائب تھی کسی قسم کی سیکیورٹی نہیں دی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پہلے الطاف حسین نے نوگو ایریا بنایا ہوا تھا اور اب آصف علی زرداری نے اپنے علاقوں کو نوگو ایریا بنایا ہوا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 15کے تحت ہر شہری کو پاکستان میں کہیں بھی جانے کا حق حاصل ہے جبکہ مجھ پر سندھ میں پی پی پی نے پانچویں مرتبہ حملہ کروایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی میری آواز دبانا چاہتی ہے جبکہ میں سندھ حکومت کی کرپشن کو مزید بے نقاب کرتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نواب شاہ کو عہدوں سے برطرف کرنے کی استدعا بھی کردی ہے۔
مزید پڑھیں
- attack
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- CAR ATTACJ
- current breaking news in urdu
- haleem adil
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- poltics
- ppp
- pti
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News