Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ  ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور محکموں کے اختیارات کو واضح کر دیا ہے گیا ہے،ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ 3 ڈویژن اور 11 اضلاع پر مشتمل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  جنوبی پنجاب میں سرکاری محکموں کی تعداد 17 ہوگی جبکہ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز کو انتظامی طور پر مکمل بااختیاربنایا گیاہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ مختص کیا ہے جو کہ 190 ارب روپے بنتا ہے ،  جنوبی پنجاب کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی ہے اور اب اس بجٹ کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لیے سروس ٹربیونل کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے اور بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا۔

 عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کیا ہے ، اس تاریخی اقدام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔

عثمان بزدار

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر