Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام لوگوں کو گھر کی فراہمی کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم شروع کی ہے ، عمران خان

Now Reading:

عام لوگوں کو گھر کی فراہمی کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم شروع کی ہے ، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عام لوگوں کو گھر کی فراہمی کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم شروع کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پراپرٹی ،ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن ایکسپو2021کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام را مٹیریل موجود ہے ، ملک میں دیہاڑی دار لوگوں کو موقع ہی نہیں ملا کہ اپنا گھر بنا سکیں ، اب بینک لوگوں کوہاؤسنگ فنانس کیلئے پیسے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام لوگوں کو گھر کی ضرورت ہے ، تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کے پاس اپنا گھر ہوگا،قرضہ بینک دے گا ، وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں ایک طبقہ امیر اور زیادہ لوگ غریب ہوں ، بھارت میں اس وقت غربت کی انتہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں کبھی غریب طبقے کیلئے کوئی پالیسی ہی نہیں بنائی گئی ، کورونا کےدوران آئی ایم ایف کو فون کرکے کنسٹرکشن سیکٹر کیلئے رعایت لی ، تعمیراتی شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے ، ہماری کوشش غریب طبقے کو اوپر اٹھانا ہے ، نیا پاکستان ایک جدوجہد کا نام ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹرکی ہرممکن مدد کریں گے ، ایف بی آر میں اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں ، کنسٹرکشن سیکٹر میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع ہوتے ہیں ، سسٹم تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے ، پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تنخواہ دارطبقےکاکسی نےنہیں سوچاتھا ، پاکستان میں عام لوگوں کو گھر کی ضرورت ہے ، ہماری کوشش غریب طبقےکواوپراٹھاناہے ، یہ نہیں ہوسکتا چھوٹا ساطبقہ امیرہوجائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ ملک ترقی نہیں کرسکتاجس میں چھوٹاساطبقہ امیرہو ، چین نےسب سےپہلےکمزورطبقے کی مدد کی ، پاکستان میں کمزورطبقے کیلئے کبھی پالیسی نہیں بنائی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر