Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف 3 ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے، شہباز شریف

Now Reading:

صرف 3 ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ صرف 3 ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر یعنی 83 ارب روپے کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اسٹیٹ بینک اور نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ کو مسلم لیگ (ن) کی سچائی اور حکومت کے جھوٹ کا ثبوت قرار دے دیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے مارکیٹ سے 30 فیصد مہنگی ایل این جی خرید کر عوام پر ظلم ڈھایا ہے، آج کیا ہورہا ہے  نیب کو نظر نہیں آرہا ، وہ پانچ سال پرانے معاہدوں کو کھنگال رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  نیپرا کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ ہم نے قوم سے جو کچھ کہا وہ حرف بہ حرف سچ تھا ، سستی بجلی پیداکرنے والے پلانٹس کو چلانے کے بجائے مہنگی بجلی پیدا کرکے قوم کی جیب کاٹی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کم پیداواری صلاحیت اور مہنگی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو استعمال کرکے عوام کے مسائل بڑھائے گئے ہیں، مہنگے پاور پلانٹس کو چلانے سے ملک پر مالی بوجھ اور قرض بڑھ گیا ہے۔

Advertisement

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی دوسری سہہ ماہی رپورٹ ثبوت ہے کہ ایل این جی کی وجہ سے بجلی کی لاگت میں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ سیاسی انتقام سے بھری حکومت میں بھی ملک وقوم کے لیے ہماری خدمت اور دیانت کی گواہی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 سے 2020 کے دوران 234 ارب روپے کی بچت ہماری مخلصانہ عوامی خدمت کا ثبوت ہے، ہم نے جو محنت کی اس سے قوم کے پیسے کی بچت ہوئی اور عوام کو ریلیف ملا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر