Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمود خان میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے آج سوات کا دورہ کریں گے، کامران بنگش

Now Reading:

محمود خان میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے آج سوات کا دورہ کریں گے، کامران بنگش

معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے آج سوات کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے سوات کے اہم دورہ کے حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا بیان سامنے آگیا ہے۔

کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان سوات یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 4 کیمپسز اور چلڈرن ہسپتال سوات کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے اور محمود خان ریسکیو 1122 کبل ایمرجنسی سٹیشن کا بھی افتتاح کریں گے۔

کامران بنگش نے بتایا کہ تعمیر و ترقی کے تاریخی منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں، سوات انجینئرنگ یونیورسٹی کے 4 بری کوٹ، ارکوٹ، کبل اور کالام میں قائم کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوات انجینئرنگ یونیورسٹی کے ان 4 کیمپسز پر تقریباً 8 ارب اور کبل ریسکیو 1122 ایمرجنسی اسٹیشن کے لیے ساڑھے 4 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  تعمیر و ترقی کے یہ میگا پراجیکٹس صوبے  کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ محمود خان کا وژن ہیں،  وزیراعلیٰ محمود خان صوبہ خیبر پختونخوا بھر کی یکساں اور پائیدار ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔

  کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کبل میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر مراد سعید، معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش، چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان اور دیگر رہنماء بھی وزیر اعلی کے ہمراہ ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر