Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا کوچنگ کے لئے دوبارہ اپلائی کرنے کا ارادہ نہیں ہے، مصباح الحق

Now Reading:

میرا کوچنگ کے لئے دوبارہ اپلائی کرنے کا ارادہ نہیں ہے، مصباح الحق
مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ میرا کوچنگ کے لئے دوبارہ اپلائی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھاگنے کی ضرورت نہیں تھی دو سال ٹیم کے ساتھ کھڑا رہا، میں ٹیم کو چھوڑ کر کیوں بھاگوں گا؟ میرا دوبارہ کوچنگ کے لئے اپلائی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق اور ان کے ساتھیوں نے اب تک اچھا کام کیا ہے، بابر اعظم کا کپتان ہونا لانگ ٹرم فیصلہ تھا، بابر اعظم نے اچھے نتائج دئیے ہیں، چھوٹی موٹی غلطیاں تجربہ کار کپتانوں سے ہوتی ہیں، کوچنگ سے الگ ہونے کا فیصلہ دونوں جانب سے انڈر اسٹینڈنگ کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دو سالوں میں پاکستان ٹیم مجموعی طور اچھا کھیلی، اگر کوئی یہ سمجھتا کہ میرے جانے کے بعد ٹیم اچھا کھیلی تو یہ بھی مان لیتے ہیں، پاکستان ٹیم اچھا کھیلی یہ خوشی کی بات ہے میرے لئے بھی اور سب کے لئے بھی، ڈومیسٹک کرکٹ میں ریزلٹ نہیں آرہے۔

 ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ لمبے لمبے اسکور ہو رہے ہیں اس کو دیکھنا ہوگا، بیٹ اور بال میں توازن ہونا چاہیے، سینٹرل پنجاب میں کلب اور اسکول کرکٹ پر اچھا کام ہو رہا ہے، دوسری ایسوسی ایشنز میں بھی اس حوالے سے کام ہو رہا ہے۔

Advertisement

 قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مزید کہا کہ گراس روٹ لیول پر کام ہونا اچھی بات ہے، پاکستان ٹیم نے بہت اچھا کھیلا ہے، پاکستان ٹیم بد قسمت رہی ہے ایک میچ کی وجہ سے آؤٹ ہو گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر