Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑھتی عمر کےساتھ جواں رہنا ہے تو اس غذا کا استعمال بڑھادیں

Now Reading:

بڑھتی عمر کےساتھ جواں رہنا ہے تو اس غذا کا استعمال بڑھادیں

ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ صحت کے ساتھ بھر پور زندگی گزارے مگر بڑھتی عمر کے ساتھ جسم میں کئی بدیلیاں واقع ہوتی ہیں جس سے مجموعی صحت متاثرہونے لگتی ہے، اور یوں بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں جنہیں روکنا ایک مشکل عمل ضرورہے لیکن ناممکن نہیں۔

اگر صحت بخش غذاؤں کا استعمال جاری رکھا جائے بڑھتی عمر میں بھی جواں اور صحت مند رہا جاسکتا ہے، صحت بخش غذاؤں کی ایک طویل فہرست ہے ان میں کچھ غذاؤں کو ماہرین کی جانب سے سپرفوڈ کا درجہ دیا گیا ہے، ان ہی میں اخروٹ بھی شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق اخروٹ بڑھتی عمر سے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں اور ان کے اثرات کی روک تھام کے لئے ایک بہترین غذا ہے۔

اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، پروٹین، پولی فینولز اور وٹامن ای حاصل کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

اخروٹ بڑھتی عمر سے جسم پرمرتب ہونے والے اثرات کوسست کرنے میں کس طرح معاون ثابت ہوتا ہے یہاں بیان کیا جارہا ہے۔

Advertisement

اومیگاتھری فیٹی ایسڈ

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ورم کش خصوصیات کا حامل ایک ایسا جز ہے جو چہرے کے ورم کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتاہے، ساتھ ہی جلد کی جھلی کو مضبوط بناتے ہیں اور اس کی چمک کو بحال کرتے ہیں۔

کلیولینڈ کلینک کے مطابق اومیگا تھری فیٹی ایسڈ عارضہ قلب اوردل کی شریانوں سے جڑے امراض، خون میں چربی کی مقدار اور شریانوں کی اکڑن کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں جوعمر بڑھنے کے ساتھ سامنے آتی ہیں۔

پروٹٰین

اخروٹ میں پروٹین کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے، اور پروٹین سے بھر پور غذا جلد میں کولیجن بننے کے عمل کو تیز کرتی ہے۔

پروٹین عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کے حجم میں آنے والی کمی کو بھی دور کرتی ہے۔

Advertisement

اینٹی آکسیڈینٹس

اخروٹ میں ایک نہایت طاقتور مرکب فینولز پایا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مرکب اینٹی آکسیڈینٹ اور ورم کش سرگرمی کو متحرک کر دیتا ہے جس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور اس طرح جسم بیماریوں محفوظ رہتا ہے۔

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولی فینول کینسر، ذیابیطس، دل کی شریانوں سے جڑے امراض اور ہڈیوں کی کمزوری سے بچاؤ میں مدد دے سکتے ہیں۔

وٹامن ای

اخروٹ وٹامن ای حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

Advertisement

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن ای جلد کی نمی کو برقرار رکھنے اورجلد کے ٹشوز کی مرمت میں مدد دیتا ہے، یہ دونوں ہی بڑھتی عمر کے باوجود جلد کو جوان رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وٹامن ای صرف جلد کے لئے ہی نہیں بلکہ دماغی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہوتا ہے اور دماغی تنزلی کی شرح کو سست کر دیتا ہے کیو نکہ یہ جسم میں ایک اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے، اور دماغی خلیات کو تکسیدی تناؤ سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر