Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

72 سال لوہے کے پھیپھڑے میں رہنے والا شخص چل بسا

Now Reading:

72 سال لوہے کے پھیپھڑے میں رہنے والا شخص چل بسا
72 سال لوہے کے پھیپھڑے میں رہنے والا شخص چل بسا

72 سال لوہے کے پھیپھڑے میں رہنے والا شخص چل بسا

78 سالہ پال الیگزینڈر 72 سال لوہے کے پھیپھڑے میں رہنے کے بعد چل بسے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لوہے کے پھیپھڑوں والا انسان کے نام سے پہچانے جانے والے پال الیگزیزینڈر 72 سال لوہے کے پھیپھڑے میں رہنے کے بعد 78 سال کی عمر میں چل بسے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انہیں 1952 میں پولیو ہوا جس کے باعث ان کا جسم گردن سے نیچے مفلوج ہوگیا جب کہ اس وقت ان کی عمر صرف چھ سال تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے بیماری کی وجہ سے وہ خود سے سانس لینے کے قابل نہیں رہے تھے جس کے باعث ڈاکٹر نے انہیں ایک دھاتی سلینڈر جسے لوہے کے پھیپھڑے بھی کہا جاتا ہے، اس میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اس دن کے بعد سے پال الیگزینڈر نے اپنی زندگی اسی دھاتی سلینڈر میں گزاری جب کہ اس دوران انہوں نے اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد قانون کی ڈگری بھی حاصل کی اور پھر وہ پریکٹس کرتے رہے۔

Advertisement

پال الیگزینڈر نے اسی حالت میں اپنی یادداشت پر مشتمل ایک کتاب بھی شائع کی جس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے جب کہ ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی طویل عرصے تک لوہے کے پھیپھڑے میں رہنے والے شخص کے طور پر شامل ہے۔

پال الیگزینڈر کے بھائی فلپ الیگزینڈر کہتے ہیں کہ وہ ایک گرم جوش اور خوش طبع انسان تھے جن کے چہرے پر ہمیشہ ایک بڑی سی مسکراہٹ رہتی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر