Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عافیہ کوشکیل آفریدی کےبدلےرہا کیا جاسکتاہے،وزیراعظم

Now Reading:

عافیہ کوشکیل آفریدی کےبدلےرہا کیا جاسکتاہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نےکہاہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ہے، ٹرمپ ایک صاف گو انسان ہیں اوران کی باتوں میں ابہام نہیں،وزیراعظم نے کہاکہ ان کےساتھ موجود وفد کوبھی امریکی صدرسےملاقات کرکےخوشی ہوئی۔

امریکی ٹی وی کو خصوصی انٹرویودیتےہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے کشمیرکے مسئلے پر بات ہوئی ہے،صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کےحل کیلئے اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔

افغانستان میں امن عمل سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ ہم معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران  خان نےکہا کہ افغانستان کےعوام4دہائیوں سےخانہ جنگی سےمتاثرہیں اوراپنی جانیں دے چکے ہیں، افغانستان کوامن کی ضرورت ہے،طالبان کوحکومت کاحصہ بن کرعوام کی نمائندگی ملنی چاہیے، طالبان کےساتھ حالیہ امن مذاکرات اب تک کےکامیاب ترین مذاکرات رہےہیں،امریکاکوطالبان سےکوئی خطرہ نہیں ہوناچاہیے۔

وزیراعظم نےکہا کہ طالبان کی تحریک بین الاقوامی دہشتگردی کی نہیں،افغان جنگ میں پاکستان نے70ہزار جانیں دیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں مزید کہاکہ عافیہ صدیقی کوشکیل آفریدی کےبدلےرہا کیا جاسکتاہے۔

 بھارت سے کشیدگی پروزیراعظم کا کہناتھاکہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالث کاکردار ادا کرسکتا ہے۔ بھارت کو مذاکرات کی ٹیبل پر آنا چاہیے۔

Advertisement

وزیراعظم کاکہناتھا کہ اگر بھارت نیولیئر ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائے تو پاکستان بھی ہوسکتاہے۔

 امریکی صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جوہری جنگ مسائل کا حل نہیں،بھارت اور پاکستان جوہری جنگ سے اپنی ہی تباہی کربیٹھیں گے۔

امن سے متعلق پاکستان کے کردار پر وزیراعظم نے امریکی ٹی وی کوانٹرویو میں کہا کہ پاکستان کا نیئوکلیئر پروگرام بالکل محفوظ ہے، پاکستان امریکا سے انٹیلی جنس معلومات شیئر کرتاہےجبکہ پاک فوج پیشہ ورانہ فوج ہے۔

وزیراعظم نے ایران کے جوہری ہتھیاروں پربات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ ایران کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، ایران سے تعلقات خراب کرنے سے پاکستان کو نقصان ہوگا۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہےاورخطے میں امن کیلیےہر ممکن کوششیں جاری رکھےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر